کل ایک کمنٹ پر کافی ری ایکشن آیا تو سوچا تھوڑی وضاحت کردوں۔۔۔۔
میں نے لکھا کہ بھائی کی ڈیمانڈ تھی کہ لڑکی سمارٹ فون یوزر نہ ہو تو کافی لوگوں نے پوچھا کہ کیا آپ کا بھائی خود سمارٹ فون نہیں رکھتا تو میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس نے انجینیرنگ غلام اسحاق خان یونیورسٹی سے کی جو کہ ملک کا جانا مانا ادارہ ہے، تعلیم کے دوران اسے اچھے دوست مل گئے اور اس کا رحجان دین کی طرف ہوگیا گو کہ ہم لوگ ویسے بھی مذھبی بیک گراؤنڈ رکھتے ہیں مگر وہ تو ایسا پلٹا کہ اس نے ہر غیر اسلامی کام چھوڑ دیا
ہزاروں روپے خرچ کر کے بڑے شوق سے لی گئی جینز شرٹس چھوڑ دیں، داڑھی رکھ لی، فیسبک آئی ڈی بند کردی حتی کہ فون بھی بٹنوں والا یوز کرتا، فاسٹ فوڈ کا ازحد شوقین تھا مگر جب پتہ چلا کہ برائلر چکن کی فیڈ میں مشکوک اجزاء شامل ہوتے ہیں تو اس نے چکن بھی چھوڑ دیا۔ اللہ کو میرے والدین کی کوئی نیکی پسند آئی ہوگی کہ اکلوتا بیٹا ملک کے ایلیٹ ادارے میں پڑھنے کے باوجود ماڈرن کلچر کا حصہ نہیں بنا جس میں ناجائز تعلقات، ناچ گانا اور نشہ وغیرہ سب باعث فخر سمجھے جاتے ہیں بلکہ وہ دین کی طرف راغب ہوگیا اور اچھی بات یہ کہ وہ کسی پر زبردستی نہیں کرتا نہ کسی کو جج کرتا ہے بس خود عمل کرتا ہے۔ اس سب کے بعد وہ بس اتنا چاہتا تھا کہ جیسے اس نے خود اپنے نفس کو قابو کیا اور اپنی نظر کی حفاظت کی تو اسے شریک حیات بھی ایسی ملے اسلئے اس نے کہا کہ سمارٹ فون نہ استعمال کرتی ہو اور ہم نے ایسی کوئی ڈیمانڈ نہیں رکھی کسی کے آگے مطلب یہ بھی کوئی کرنے والی بات تھی؟ ہم کسی سے کیسے کہہ سکتے ہیں ایسے جبکہ ہم لوگ خود بھی تو یوز کرتے ہیں۔۔۔۔ مگر اللہ تو سب جانتا ہے نا، وہ تو شہ رگ سے بھی قریب ہے سو اس نے بھائی کی سن لی اور جس جگہ لڑکی دیکھنے گئے تو اسکے والد نے خود ہی بتایا کہ انکی بیٹیاں شرع کی پابند ہیں اور فون وغیرہ بھی نہیں دیا انہوں نے بچیوں کو۔۔۔۔ اور ہم لوگ حیران رہ گئے کہ یہ بات کیسے سامنے آگئی
آگے جا کر ممکن ہے بھائی اپنی بیوی کو خود فون لے کر دے دے ظاہر ہے اسے اپنے پیرنٹس سے بات کرنے کے لئے ضرورت پڑے گی۔ مگر ہم کچھ بھی کہیں، سمارٹ فون بہت ساری سماجی اور نفسانی برائیوں کی جڑ ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا
AI کورسز اور ٹرینگز اب پاکستان میں شروع ھو چکی ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں ۔! مصنوعی ذہانت جو کے کمپیوٹر کی (AI) ایک ایسی شاخ ہے جو کے ذہین مشینیں بنانے پر ایک بھر پور توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرتی ہے جو کے ھو بہو انسانوں جیسے رویے کی نقل کرنے اور ان بہت سے کاموں کو سر انجام دینے دینے کے قابل بناتی ہے۔ AI ٹریننگ مصنوعی بنا وٹی ذہانت کے ماڈلز کو سکھانے کا ایک ایسا عمل ہے کہ مخصوص کاموں کو کس طرح سرانجام دیا جائے، جیسے کہ تصاویر کو پہچاننا، زبان کوسیکھنا اور سمجھنا، یا مستقبل کی پیشین گوئیاں کرنا شا مل ہے۔ انسا نو ں کے بہت سے کاموں کو بہت ہی کم وقت میں کرنا شامل ہے ۔ اور اس ٹرینگز اور کورسز کی وجہ سے ` روز گار کی طرف ایک اچھا اقدام ہے ۔ آج کے اس دور میں ٹیکنولوجی نے بہت ترقی کر لی ہے ۔



Comments
Post a Comment